انگلینڈ کے سکولوں میں 16 سال کی عمر کے بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سروے میں انکشاف ہوا تھا کہ 12 سال تک کے بچوں کو بھی اپنے موبائل فون پر انتہائی فحش مواد تک رسائی حاصل ہے۔بچوں کے ذہن پر پڑنے والے ان منفی اثرات کے باعث والدین نے بھی اسکول انتظامیہ سے موبائل فونز پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔جس کے بعد اب انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد سکولوں میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے۔
سروے سے حاصل ہونے والے نتائج نے والدین اور اساتذہ تک کو ہلا کر رکھ دیا تھا, یہ نوجوان لڑکوں کی صحت سمیت عورتوں اور لڑکیوں سے تعلقات کے بارے میں ناقابل یقین حد تک نقصان دہ ہے۔اس کے علاوہ انگلینڈ میں کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے سے متعلق بھی غور کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں پانی کی ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں ہوا،علی خورشیدی
رضوان کی سینچری کی بدولت ملتان کا کراچی کو 235 رنز کا ہدف
ایرانی صوبے بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی جاں بحق