کم عمر نظر آنا ہے تو کم فیٹ والا دودھ پیئیں

0
30

کم عمر نظر آنا ہے تو کم فیٹ والا دودھ پئیں ماہرین کا ماننا ہے کہ کم فیٹ والے دودھ کو پینے کی وجہ سے بڑھتی عمر کے مسائل حل ہوجاتے ہیں

بڑھتی عمر کے مسائل اور ان پر کم فیٹ والے دودھ کے اثرات پر برینگھم ینگ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ریسرچ کی جو آکسیڈیٹیو میڈیسن اور سیلولر لونگویٹی جرنل میں شائع ہوئی

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے افراد جو کم فیٹ والا دودھ پیتے ہیں وہ اپنے ہم عمر لوگوں سے کم عمر کے دکھائی دیتے ہیں

ایک تحقیق دان لاری ٹکر کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے نتائج بہت عمدہ اور اس میں فرق بھی واضح نظر آیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ بہت زیادہ فیٹ والا دودھ پیتے ہیں تو خبردار رہیں کہ آپ کو پیچیدہ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جن میں بڑھتی عمر کا دکھائی دینا بھی شامل ہے

اس مقالے کے لیے تحقیق دانوں نے لوگوں کے گروپ کے ٹیلومیئر کی لمبائی کے ساتھ روزانہ یا ہفتہ وار دودھ پینے کا تسلسل اور اس میں موجود فیٹ کی مقدار یعنی مکمل فیٹ، 2 فیصد، ایک فیصد اور بلا فیٹ کی جانچ کی۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیلومیئر انسانی کروموسومز میں نیوکلیوٹائیڈ کا سرا ہوتا ہے یہ بائیولوجیکل گھڑی کی طرح کام کرتے ہیں یعنی بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں بھی کمی آنے لگتی ہے محققین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیلومئیر انسانی کروموسومز میں نیوکلیوٹائیڈ کا سرا ہوتا ہے یہ بائیولوجیکل گھڑی کی طرح کام کرتے ہیں یعنی بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں بھی کمی آنے لگتی ہے

تحقیقی مقالے کے مطابق جتنی زیادہ مقدار میں فیٹ والے دودھ کا استعمال کیا جائے گا تو اتنی ہی زیادہ مقدار میں ٹیلومئیر میں کمی واقع ہوگی
https://baaghitv.com/amp/zarurat-sy-zada-proteen-sehat-k-liye-nuqsan-deh-sabit-ho-sakti-hai/
تاہم ٹیلومئیر کی تعداد میں کمی کی وجہ سے انسان زیادہ عمر کا دکھائی دینے لگتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک شخص اپنے دودھ پینے کی مقدار میں ایک فیصد بھی اضافہ کرتا ہے تو اس کی وجہ سے 69 ٹیلومئیرز کم ہوجاتے ہیں

تحقیق دانوں نے اخذ کیا کہ ایسے افراد جو مکمل فیٹ والا دودھ استعمال کرتے ہیں تو ان کے 145 ٹیلومئیرز میں کمی ہوجاتی ہے

اس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہر تیسرا جوان انسان مکمل فیٹ کے ساتھ دودھ کا استعمال کرتے ہیں

ماہرین کے مطابق اگر آپ بہت زیادہ فیٹ والا دودھ پیتے ہیں تو آپ کو پیچیدہ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جن میں سے ایک بڑھتی عمر کا دکھائی دینا بھی شامل ہے

Leave a reply