کم عمری کی شادیوں میں بھارت کا پہلا، بنگلہ دیش کا دنیا میں دوسرا نمبر

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کم عمری کی شادیوں میں دنیا میں پہلا نمبر بھارت جبکہ دوسرا نمبر بنگلہ دیش کا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق کم عمری کی شادیوں میں بھارت کا آج بھی دنیا میں پہلا نمبر ہے، بھارت میں سب سے زیادہ کمسن بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں اور ایسا غربت کی وجہ سے ہوتا ہے

رپورٹ کے مطابق بھارت میں کم عمر بچوں اور بچیوں کی شادی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور ایسا شہری علاقوں میں ہو رہا ہے،دیہی علاقوں میں ایسے واقعات کی کمی ہوئی ہے

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کے اکیس فیصد بچوں کی شادی کے واقعات اضلاع میں ہوتے ہیں جہاں لڑکوں اور لڑکیوں کی کم عمر شادیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

ہندوستان کی وزارت برائے خواتین و بچوں کی ترقی نے 2013 میں بچوں کی شادیوں کو روکنے کے لئے قومی ایکشن پلان کا مسودہ تیار کیا تھا ، تاہم اس مسودے کو ابھی تک حتمی شکل نہیں مل سکی ہے۔

بھارت بھی ان 12 ممالک میں شامل تھا جن کو یونیسف نے منتخب کیا تھا کہ وہ اپنے کم عمری کی شادی پروگراموں کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر کام کریں اور ایسے واقعات کو رکوائیں

ایک ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم عمری کی شادی سے بچوں کی صحت خراب ہو جاتی ہے اور انہیں کئی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں، گھریلو تشدد جیسے واقعات بھی دیکھنے میں‌آتے ہیں، بچوں کی تعلیم ،معاشی آزادی کے بھی محدود مواقع ملتے ہیں.

رپورٹ کے مطابق بچوں کی شادی ایک بین الاقوامی وبا ہے جس کے خلاف ہر عالمی شہری کو لڑنا چاہئے۔ بچوں کی شادی کے خاتمے کے لئے کام کرنا دنیا کو پائیدار ترقی کے 17 عالمی اہداف کے حصول کے قریب لے جاتا ہے۔

بنگلہ دیش کم عمر بچوں کی شادیوں کے حوالہ سے دنیا میں دوسرے نمبرہر ہے، بنگلہ دیش کے دیہی علاقوں میں بار بار سیلاب آنے سے خاندانوں کو مالی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے ، جو بچیوں سے شادی کرکے اور جہیز جمع کرکے حاصل کیا جاتا ہے

بنگلہ دیش نے 2014 میں ایک سمٹ میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا اعلان کیا تھا تا ہم ابھی تک اس پر عمل نہیں ہو سکا،

Leave a reply