گورنرسندھ نے کم از کم اجرت 50ہزار روپے کرنے کی تجویز دے دی

0
35

گورنرسندھ کی کم از کم اجرت 50ہزار روپے کرنے کی تجویز

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس وقت شدید مہنگائی کے باعث سفید پوش خاندان بری طرح سے متاثر ہو چکا ہے دوسری جانب خود ساختہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس لئے زائد منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے اس ضمن میں پرائس کنٹرول انسپکٹر کے اختیارات ایڈمنسٹریٹرز کو بھی دیئے جائیں ۔

انہوں نے گورنرہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں گورنرسندھ نے کہا کہ مہنگائی سے جہاں عام طبقہ متاثر ہے وہیں سرکاری ملازمین کے حالات بھی بہت ہی زیادہ خراب ہو چکے ہیں اس لئے وزیراعلیٰ سندھ کو ملازمین کی تنخواہوں میں 30سے 35فیصد اضافہ کے لئے خط لکھ رہا ہوں اسی طرح اگلے بجٹ میں کم از کم اجرت 50ہزار روپے کرنے کی بھی تجویز دے رہا ہوں مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غریب عوام کا سوچنا چاہئے اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئے تاکہ وہ بھی سکھ کی سانس لے سکیں اور آسانی سے زندگی گزر بسر سکیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں غریبوں کیلئے تجاویز دی ہیں لہذا ان پر عمل کیا جانا چاہئے.

Leave a reply