3 کمسن بچیوں کو سوارہ میں دینے والے ملزمان گرفتار

3 کمسن بچیوں کو سوارہ میں دینے والے ملزمان گرفتار

نوشہرہ پولیس کی فوری بروقت کاروائی۔3 کمسن بچیوں کو سوارہ میں دینے والے ملزمان گرفتار۔بچیاں بحفاظت بازیاب۔جرگہ مشران کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کہ 03 بچیوں کو سوارہ کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے کا نوٹس لیتے ہوئے بلال احمد اے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں ہارون خان ایس ایچ او نوشہرہ کلاں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق معلوم کرکے ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری عمل میں لائیں۔

ہارون خان نے فوری طور پر بچیوں کے گھر کشتی پل سلطان آباد تحصیل روڈ پر چھاپہ لگا کر بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ملزمان کی نشاندہی کرا کر آصف ولد لیاق علی ،لیاقت علی ولد عاشق اور شبیر ولد غلام حیدر ساکنان کشی پل نوشہرہ کلاں کو گرفتار کرکے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا۔ملزمان کے مطابق بچیوں کا بھائی لڑکی لیکر بھاگا تھا ۔جس پر 06-02-2022 کو جرگہ مشران نے 03 کمسن بچیوں کو سوارہ میں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

نوشہرہ کلاں پولیس تینوں بچیوں کو سوارہ کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا۔مقدمہ درج کرکے جرگہ مشران کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے کہا کہ مشران جرگوں میں پاکستان کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے مابین مصالحت کیا کریں۔پاکستانی قوانین کے منافی فیصلےکرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

نیواسلام آباد ائیرپورٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،قوم کے اربوں روپے ڈبونے کی ذمہ دار سول ایوی ایشن کی کارکردگی سامنے آگئی

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

Comments are closed.