کامیابی اور محنت تحریر : ولید عاشق

0
42

‏‎‏کامیابی کا راز ہے خود پر یقین جس کی شروعات اللہ پر یقین سے ہوتی ہے۔
کامیاب ہونے کا طلبگار تو ہر ایک ہے مگر ساٸنس کی ایجادات نے، انسانی زندگی میں بے شمار سہولیات پیدا کر دی ہیں، انسانی ترقی کا راز صرف اور صرف محنت میں ہی ہے۔یہ محنت کا ہی صلہ تھا جس کے ذریعے انسان نے کٸ ایجادات جیسے ریڈیو، ٹیلی فون، ٹیلی ویژن، کمپیوٹر اور نٸ ٹیکنالوجی وغیرہ دریافت کیں اس کے برعکس جو قومیں محنت و مشقت نہیں کرتیں وہ پسماندہ رہ جاتی ہیں۔
کجھ وقت کی محنت ساری زندگی کو پر سکون بنا دیتی ہے اور محنت سے عاری شخص ساری زندگی آرام طلبی کی غرض سے دوسروں کے رحم وکرم پر ہی رہتا ہے اور زندگی بھر ذلت اور رسواٸی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں کر پاتا ہے۔سونا آگ میں جل کر کندن بنتا ہے اور کندن بننے سے پہلے سونے کے حصول کے لیے منوں مٹی کو کھودا جاتا ہے منوں مٹی کی کھوداٸی کے نتیجے میں قلیل مقدار میں سونا حاصل ہوتا ہے کھودی گٸ مٹی کو کٸ مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے تب کہیں سونے کا حصول ممکن ہوتا ہے منوں مٹی کھوداٸی کے باوجود نتاٸج حسبِ توقع نہیں حاصل ہوتے پھر بھی کانکنی کے دوران کسی بھی قسم کی نا امیدی کا شکار ہوۓ بغیر کھوداٸی کے کام کو نہایت انہماک سے انجام دیا جاتا ہے اور سونے جیسی دھات کے حصول کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہاں ایک بات قبلِ توجہ ہے کہ جب ہم سونے جیسی دھات کے لیے منوں مٹی کو بغیر کسی نا امیدی کے کھودتے ہیں تو بھلا اپنی شخصیت جو کہ دنیا کی تمام قیمتی اشیا ٕ سے نایاب اور انمول ہے اس کے حصول کے لیے کس طرح نا امیدی کا شکار ہو سکتے ہیں۔زندگی امید کے ساتھ چلتی ہے جو شخص پر امید رہتا ہے اور کوشش کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتا تو ایک وقت ایسا آتا ہے جب اندھیرے چھٹ جاتے ہیں اور ہر طرف اجالا ہی اجالا نظر آتا ہے۔مستقبل کو درخشاں کرنے کے لیے حال کے چراغ میں محنت کا تیل ڈالنا ضروری ہوتا ہے۔انسان قوی ارادوں کے ساتھ دانشمندانہ حکمتِ عملی کے ذریعے ہاری ہوٸی بازی جیت سکتے ہیں ۔ہم اپنی صلاحيتوں کو بروۓکار لاتے ہوۓ کامیابی کی عظیم مثالیں قاٸم کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں صرف اپنے تساہل کو چھوڑنا پڑے گا۔

Walees Ashiq

Waleed Ashiq is a Freelance Journalist and blogger find more about his visit twitter Account


Leave a reply