کابل :صوبہ قندھار کا گورنر روح اللہ خانزاہ افغان طالبان کے سامنے سرنڈر:امریکہ منظردیکھ کرشرمسارہوگیا ،اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے افغان طالبان کابل کی طرف بڑھ رہے ہیں ویسے ویسے دنیا کی نظریں بھی کابل پرلگی ہوئی ہیں
ادھر تازہ واقعہ نے امریکہ ،نیٹو اوراتحادیوں کو اس وقت شرمساری اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان قوتوں نے کابل رجیم کی طرف سے صوبہ قندھار کا گورنر روح اللہ خانزاہ افغان طالبان کے سامنے سرنڈر ہوتے دیکھا
ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روح اللہ خانزادہ قندھار کے لیے افغان طالبان کے گورنر حاجی وفا کو گلے لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ افغان حکومت کے مقرر کردہ یہ چوتھا گورنر ہے جو طالبان کے سامنے سرنڈر ہورہے ہیں۔
ادھر ذرائع کے مطابق صوبہ پکتیا کے دارالحکومت گردیز کے مرکزی جیل پر طالبان کا قبضہ۔ طالبان نے جیل پر قبضے کے بعد قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔
طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آج رات گورنر آفس کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
ادھر کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کابل میں شہری افغان طالبان کی آمد کا انتظارکررہے ہیں اوروہ یہ مناظردیکھنا چاہتے ہیں جب افغان طالبان فاتح کی حیثیت سے کابل میں داخل ہورہے ہوں