کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی نامہ نگار(مختیار احمد اعوان)ضلعی الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ ستار سردار کی سربراہی میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی الیکشن کمشنر ستار سردار نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر نے شرکاء کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی فرائض اور ذمہ داریاں ,الیکشن 2023- 24 , بلدیاتی الیکشن 2022 -23 ,انتخابی فہرستوں کی تجدید مہم کے بارے میں آگاہی دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 25 اکتوبر 2023 تک ووٹ کی داخلہ ,درستگی اور منتقلی کا عمل جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے تمام ممبران سے درخواست کی کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کوششیں کریں۔
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی فرائض اور ذمہ داریوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔