کورونا وبا: پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ، کنگنا کے بعد سوارا بھاسکر بھی پاکستان کی شکرگزار

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے کورونا وبا کی بحران پر بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانے کے لیے پاکستان کا شکرادا کیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گزشتہ کئی روز سے پاکستانی بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ر ہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں –

بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جہاں پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے وہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستانیوں کے اس عمل نے پاکستان مخالف سوچ رکھنے والی اور ہر وقت پاکستان کے لیے زہر اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ اور اب ایک اور بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر لکھا اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارا میڈیا اور مرکزی دھارے میں شامل عوامی گفتگو میں مسلسل پاکستانیوں کو نیچا دکھایا جاتا ہے، پاکستانی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کی جانب سے اس تباہ کن وقت کے دوران بھارت کے لیے اظہار یکجہتی اور رحم دلی دکھانے پر شکرگزار ہوں۔ پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ۔

اس سے قبل جب شعیب اختر نے بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال پر اظہار یکجہتی کیا تھا تو سوارا بھاسکر نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے شعیب اختر کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

انسانیت کےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری، بھارتی گلوکارہ ریکھاکادعاوں بھراجواب:محبتوں…

کورونا بحران: نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ رحمن سننے کا مشورہ

کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

Comments are closed.