کنگنا نے امریکہ کے منتخب صدر جوبائیڈن کو ’گجنی‘ کا عامر خان کا قرار دیا

0
32

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی صدارت کے لیے منتخب ہونے والے جو بائیڈن کو معروف بالی وڈ فلم ’گجنی‘ میں عامر خان کی جانب سے نبھائے گئے کردار سنجے سنگھانیہ قرار دیا۔

باغی ٹی وی:امریکہ میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن کے لیے جہاں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں ان کی شخصیت سے متعلق تبصروں کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔


ایسے میں بالی وڈ کوئن کنگنا رناوت بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے جو بائیڈن کی شخصیت سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا –

بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اب امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن کو فلم گجنی کے عامر خان سے ملادیا۔

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر منتخب نائب صدر کمالہ ہیرس کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ گجنی بائیڈن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے جن کا ڈیٹا ہر 5 منٹ بعد کریش کرجاتا ہے ان میں تمام دوائیاں شامل کرلی گئی ہیں وہ ایک سال سے زیادہ نہیں رہیں گے واضح طور پر کمالہ ہی نظام کو چلائیں گی۔

کنگنا نے یہ بھی کہا کہ جب ایک عورت ابھر کر سامنے آتی ہے تو وہ ہر عورت کے لیے راستہ بناتی ہے-

واضح رہے کہ 77 سالہ جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات میں 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوئے ہیں-

خیال رہے کہ اس سے قبل عتیقہ اوڈھو نے اداکارہ ماہرہ خان کے مقبول ترین کردار ’خرد‘ کا نام لیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کچھ اس طرح کیا:

خرد: ممی ٹرمپ چلا گیا، جو بائیڈن جیت گیا، چلیں جشن مناتے ہیں کیونکہ اب امریکہ اپنے تاریک دنوں سے باہر نکل آئے گا۔

فریدہ: ہاں بیٹا واقعی یہ ایک زبردست دن ہے! کیوں نہ تم امریکہ چلی جاؤ اور میرے بیٹے کو تنہا چھوڑ دو۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر عتیقہ اوڈھو کا دلچسپ تبصرہ

Leave a reply