کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو بی گریڈ اداکارہ قرار دیا

0
41

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکارہ تاپسی پنوں کو بی گریڈ اداکارہ قرار دیا-

باغی ٹی وی : بھارت میں اس وقت کسانوں کا احتجاج جاری ہے بھارتی حکومت کسانوں کی آواز کو دبانے کے لیے تشدد تک سے گریز نہیں کررہی اور متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مسئلہ اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات اس مسئلے پر اپنی آواز بُلند کر رہی ہیں جبکہ امریکی گلوکارہ ریحانہ کی بھارتی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ نے بھارت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔

وہ تمام لوگ جو کسانوں کے ساتھ ہیں ریحانہ کے ٹوئٹ کو سراہ رہے ہیں جب کہ کنگنا رناوت سمیت متعدد بالی وڈ اداکارگلوکارہ ریحانہ کے ٹوئٹ سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔


ریحانہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ تاپسی پنوں نے ٹوئٹ کیا اگر ایک ٹوئٹ آپ کے اتحاد کو جھنجھوڑ دیتا ہے اگر ایک مذاق آپ کے یقین کو جھنجھوڑ دیتا ہے اور اگر ایک شو آپ کے مذہبی عقیدے کو جھنجھوڑ دیتا ہے تو وہ آپ ہیں جسے اپنے اقدار کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے دوسروں کے لیے ’پیروپیگنڈہ ٹیچر‘ نہ بنیں۔


تاپسی پنوں کے اس ٹوئٹ پر کنگنا رناوت نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں بی گریڈ اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا بی گریڈ لوگوں کی بی گریڈ سوچ۔ آپ کو اپنے ملک کے لیے کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ یہی کرم ہے یہی دھرم ہے (کیونکہ یہی ہمارا فرض ہے)۔

کنگنا نے کہا کہ صرف فری فنڈ کا کھانے والے مت بنو، اس ملک کا بوجھ۔۔ اسی لیے میں ان لوگوں کو بی گریڈ کہتی ہوں۔ ان مفت کا کھانے والوں کو نظرانداز کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

کسانوں کے احتجاج نے اب بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے حق میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اداکارہ میا خلیفہ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں جس کے باعث مودی حکومت کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے-

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

Leave a reply