کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی
لاہور:کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہونہار،نوجوان ابھرتے ہوئے ماہرشماریات کنعان چوہدری نے پاکستانی معیشت کے بارے جو پشین گوئیاں کی تھیں وہ بالکل درست ثابت ہورہی ہیں،
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی بہتر ہوئی معاشی صورت حال جس کو بعض سیاسی مخالفین نے اس سے قبل مایوس کن قرار دیا تھا اس اثنا میں پاکستان کے ایک نوجوان ماہرشماریات کنعان چوہدری کی ماہرانہ پشین گوئیوں نے آج مزید تقویت دی ہے، کنعان چوہدری نے ایک سال قبل کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت دسمبر 2019 تک اپنے ٹریک پرچل پڑے گی
ذرائع کے مطابق ماہرشماریات کنعان چوہدری نے اپنی کی ہوئی معاشی پشین گوئیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہےکہ اس کی معاشی تحقیقات پرمبنی تمام پشین گوئیاں بالکل درست ثابت ہورہی ہیں اور وہ پاکستان کی معاشی صورت حال کو اگلے چند مہینوںمیں اس سے بہتر اور زیادہ مضبوط ہوتے دیکھ رہےہیں
2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر کنعان چوہدری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے پاکستانی معیشت کے بارے میں کی گئی معاشی پشین گوئیوںکا حوالہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیںکہ میں نے جنوری 2019 میں پاکستان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کہا تھا کہ دسمبر 2019 تک پاکستان کی معیشت سنبھل جائے گی ، پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی بہترہوجائے گی
کنعان چوہدری کہتے ہیںکہ اس نے کہا تھا کہ 2019 کے آخر تک روپے کی قدر بہتر ہوجائے گی اور ڈالرمزید نیچے گرے گا، کنعان چوہدری کہتے ہیںکہ اللہ کے فضل سے آج وہ تمام باتیںدرست ثابت ہورہی ہیں،عالمی میڈیا بھی اس بات کی تصدیق کررہا ہے اور دنیا بھر کے ماہرین معاشیات بھی میری کی گئی پشین گوئیوں کی تائید و تصدیق کررہےہیں