کنول شوزب نے خط میں لگایا مریم اورنگزیب پر سنگین الزام

0
58
کنول-شوزب-نے-خط-میں-لگایا-مریم-اورنگزیب-پر-سنگین-الزام #Baaghi

کنول شوزب نے خط میں لگایا مریم اورنگزیب پر سنگین الزام

اطلاعات نشریات کی ذیلی قائمہ کمیٹی کی ممبر کنول شوزب نےچیئرمین، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو خط لکھا ہے

خط میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن کا پی ایم ڈی اے کے بارے میں جانبدار رویہ پر بات کی گئی ہے، ،خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے 27 ویں اجلاس میں لئے گئے فیصلے کے مطابق محترمہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تین رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ پی ایم ڈی اے کے فریم ورک کے بارے میں تفصیلات اور بحث کا جائزہ لیا جا سکے۔ محترمہ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ڈی اے کے موضوع پر اپنی جانبداری کا واضح اظہار کیا ہے۔ ان کا یہ عمل ان کی زیر قیادت ذیلی کمیٹی کے آئندہ اجلاسوں میں ہونے والے مشاورتی عمل میں ”غیر جانبدار حیثیت“ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اگر ذیلی کمیٹی کے اجلاس ان کی سربراہی میں منعقد ہوتے ہیں تو پی ایم ڈی اے کے مجوزہ فری ورک پر کوئی بھی پروگریسو گفتگو نہیں ہو سکتی جو خوشگوار اور غیر جانبدارانہ انداز میں اختتام پذیر ہو اور پی ایم ڈی اے کا فریم ورک سیاسی جماعتوں کی سیاست کا شکار ہو سکتا ہے اور ”سیاسی فٹ بال“ بن سکتا ہے۔ اس لئے درخواست کی جاتی ہے کہ محترمہ مریم اورنگزیب کو ایک ایسے رکن کے ساتھ تبدیل کیا جائے جو غیر جانبداری اور مثبیت کی حقیقی اسناد رکھتا ہو اور حکومت، اپوزیشن اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعمیری تعلق پر یقین رکھتا ہو تاکہ پی ایم ڈی اے کے فریم ورک کو ایک مضبوط شکل دی جا سکے اور اسے پارلیمان میں مزید ضروری قانون سازی کے لئے پیش کیا جا سکے۔

دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ‏پی ایم ڈی اے پر تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کوآگے بڑھانے کے لیے جاوید لطیف چئیرمین قائمہ کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دی۔ یہ سب کمیٹی مسلم لیگ ن لیگ کی مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔ سب کمیٹی کاآج پہلا اجلاس خودبلاکر عین وقت پرملتوی کردیا گیا۔ پارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیاہے۔ ‏سب کمیٹی کے اجلاس کو ملتوی کرکے مریم اورنگزیب سمیت اپوزیشن پارلیمان کے فورم کو خود بے توقیر کررہے ہیں ۔انکے لئے میڈیا کی ڈویلپمینٹ ، فیک نیوز کے خاتمہ اور ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی نوکریوں کے تحفظ، بروقت تنخواؤں کی ادائیگی کے لئے موثر قانون سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

صحافیوں کے احتجاج کا ڈر، فواد چودھری کا سرکاری ملازمین کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم

Leave a reply