کپتان کا کھلاڑی بزدار، ن لیگ پر بھاری،ن لیگی وکٹ گرا لی

کپتان کا کھلاڑی بزدار، ن لیگ پر بھاری،ن لیگی وکٹ گرا لی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا کی ملاقات ہوئی ہے پی پی 269 سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکر دیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔سیکرٹریٹ کی عمارت کو جلد مکمل کیا جائے گا۔سابق حکمرانو ں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف کھوکھلے نعروں سے بہلایا۔کھوکھلے نعروں سے بہلانے والوں کو عوام نے عام انتخابات میں آئینہ دکھایا ۔ہماری حکومت ہر وعدے کو پورا کر رہی ہے۔ … کپتان کا کھلاڑی بزدار، ن لیگ پر بھاری،ن لیگی وکٹ گرا لی پڑھنا جاری رکھیں