کپتان کے کھلاڑی کا جسمانی ریمانڈ منظور

کپتان کے کھلاڑی کا جسمانی ریمانڈ منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ ودیگرملزمان کوعدالت میں پیش کردیا گیا

عدالت نے حلیم عادل اوردیگرکو2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے حلیم عادل شیخ کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر وکیل حلیم عادل شیخ نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ کیس نہیں بنتا،ریمانڈکی درخواست مستردکی جائے،عدالت نے کہا کہ 2 روزہ ریمانڈ دے رہے ہیں، تفتیش کے بعدصورتحال دیکھیں گے،

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیٹے بلاول نے‌آرڈر دیئے،مراد علی شاہ نے مجھے قتل کرانے کی سازش کی، میری گاڑی پر گولیاں لگی ہوئی ہیں، ایک بجے تک ہم رہے، کچھ نہیں ہوا، انہوں نے ملیر کو نوگوایریا بنا دیا جیسے الطاف حسین نے بنا دیا، کل یہ مجھے قتل کرنا چاہتے تھے، ہم کپتان کے کھلاڑی ہیں، ہم چوروں کو بے نقاب کریں گے

حلیم عادل شیخ کوگزشتہ روزگرفتارکیا گیا تھا ،حلیم عادل شیخ پرکارسرکارمیں مداخلت،ہنگامہ آرائی سمیت دیگرالزامات ہیں حلیم عادل شیخ کےخلاف ملیرکےمیمن گوٹھ تھانےمیں مقدمہ درج ہے

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ حملےبھی ہم پرایف آئی آربھی ہم پرفائرنگ بھی ہم پر گرفتاربھی ہم،کل بلاول بھٹوکے کہنے پرمرادعلی شاہ نے مجھے مرتضیٰ قتل کرانے کی سازش کی تھی ،ان چوروں کا خاتمہ ہمارے ہاتھوں سے ہوگا،

دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بعد ان کے ساتھیوں کیخلاف بھی3مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23اے کے تحت درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمود،غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں ، ملزمان کے نام دہشت گردی کےتحت درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں ،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.