مقبوضہ کشمیر، کپواڑہ جیل میں قیدی آپس میں لڑ پڑے، 6 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں کپواڑہ سب جیل میں قیدیوں کی آپس میں ہونے والی لڑائی سے 6 قیدی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کپوارہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں جمعرات کو اس وقت قیدیو ں کے درمیان ہنگامہ ہوا جب وہ کسی بات پر جھگڑا کر رہے تھے ۔ قیدیو ں کے آپس میںہونے والے جھگڑے میں 6 زخمی ہوئے جن میں سے دو کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں. ۔واقعہ کے فوراً بعد پولیس وہا ں پہنچ گئی اور صورتحال پرقابو پا لیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اس واقعہ کے فوری بعد ایس ایچ او کپوارہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ نے قیدیو ں کو الگ الگ بارکو ں میں بھیج دیا ہے جبکہ زخمی قیدیو ں کو علاج معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال منتقل کیا جہا ں ڈاکٹروں نے ان کی مرہم پٹی کی اور بعد میں انہیں واپس کپواڑہ سب جیل منتقل کیا ۔
کپواڑہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہباز حسین نے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ قیدیوں کی لڑائی کس بات پر ہوئی، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں میں قیدیوں کے باہم لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں.