150 سے زائد موبائل فونز چھیننے والے دو ملزم گرفتار

0
71
mulzim

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان واجد علی اور بلال کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

دونوں ملزمان شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے جنہیں گشت پر معمور اہلکاروں نے شہری کی نشان دہی پر تعاقب کر کے گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں کے دوران 150 سے زائد موبائل فونز اور ایک لاکھ سے زائد نقدی چھیننے اور موٹر سائیکل چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے سائیٹ ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کا بھی اعتراف کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو با آسانی پہچانا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزمان کوبمعہ مسروقہ موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

رینجرز ہیڈکواٹرمیں ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو سالانہ رپورٹ پربریفنگ دی ہے،

Leave a reply