شہر قائد،ڈاکوؤں کے ساتھ 24 روز میں 11 شہری قتل

0
19
karachi crime

کراچی پولیس چیف کی پھرتیاں رائیگاں،جا بجا پولیس ناکوں کے باوجود لوٹ مار کے واقعات نہ رک سکے

جنوری کے 24 روز میں ڈاکؤوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد11 ہوگئی ،اورنگی ٹاؤن میں ڈاکؤوں نے فائرنگ کرکے ادھیڑ عمر سوزوکی ڈرائیور کی جان لے لی مقتو ل واجد سات بچوں کا باپ ، اورنگی ٹاؤن نمبر 10عرشی چوک کا رہائشی تھامقتول مچھلی اور سبزی کے بیوپاریوں کو فشریز اور سبزی منڈی لے جا کر روزگار کماتا تھا، عینی شاہد نے پولیس کو بیان دیا کہ مقتول حسب معمول روزگار کے لئے گھر سے نکلا تھا راستے میں ڈاکؤوں نے روکنا چاہا ،مقتول نے گاڑی نہ روکی تو ڈاکؤوں نے فائرنگ کردی،ایک گولی لگنے سے موت واقع ہوگئی گذشتہ شب بلدیہ ٹاؤن میں بھی ڈاکؤوں کی فائرنگ سے نعیم نامی نوجوان جاں بحق ہوا تھا

دوسری جانب سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ کا معاملہ،گذشتہ روز پیش آئے واقعے کے دو مقدمات درج کر لئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات گرفتار ملزم امیر جان محسود کےخلاف تھانہ سٹی کورٹ میں درج کئے گئے ہیںایک مقدمہ زخمی پولیس اہلکار کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی، قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا دوسرا مقدمہ غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر درج کیا گیا ،ملزم نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے جواں سال بیٹی کو قتل ،پولیس اہلکار اور راہگیر کو زخمی کیا تھا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

Leave a reply