کراچی، ایک ہفتے میں 22 پولیس مقابلے، 36 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

0
29
24 گھنٹوں میں کراچی میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

کراچی شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے ایک ہفتے میں 22 مقابلے ہوئے ،

فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو کو ہلاک جبکہ 36 زخمی ڈاکوؤں سمیت متعدد ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بشمول 34 پستول ، 1 کلاشنکوف ، 1 گاڑی اور13موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر612 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 53کلو 332 گرام چرس، 513 گرام ہیروئین, 321 گرام آئس،کرسٹال اور 182 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں ۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 145سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن اور 04 دستی بم تحویل میں لے لیے گئے۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 47 موٹرسائیکلیں اور7گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

لاہورہائیکورٹ نے "بدمعاشوں” کو ریلیف دے دیا

کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply