کراچی 3ماہ کی ننھی بچی کو بازیاب کروالیا گیا،اغواکار خاتون گرفتار

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ( کراچی ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی نمبر 5 میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل چار مینار چورنگی ۔ بہادرآباد سے اغواٗ کی جانے والی 3 ماہ کی ننھی بچی ہما کو بازیاب کروا کر اغواٗکارخاتون مسماۃ ماریہ کو گرفتار کرلیا. ہما ٗ کے والد محمد امجد نے 21 نومبر کو تھانہ نیو ٹاوٗن میں مقدمہ الزام نمبر 402/20 بجرم دفعہ 364A/369 ت پ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بیٹی ہماٗ اپنی والدہ مسماۃ حنا اور پھوپی مسماۃ عذرہ کے ساتھ دوا لینے کے لئے عالمگیز ویلفئیر ٹرسٹ بہادر آبادگئی تھی.

وہاں دودھ پلانے کے بہانے ملزمہ نے ننھی بچی ہما کو اس کی والدہ سے لیا اور فرار ہوگئی ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کے اسکی شادی کو عرصہ 6 سال گزر چکے تھے اور بے اولادی کے سبب اس نے اغواٗ کا یہ انتہائی قدم اٹھا یا.

Comments are closed.