کراچی حملہ، تحقیقات میں اہم پیشرفت، واقعہ کا مقدمہ درج

0
20

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے

واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی طارق روڈ سے خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سلمان نے سی پی ایل سی سے کلیئر کار کا 13 لاکھ میں سودا کیا، حملہ آور ممکنہ طور پر ضلع سینٹرل سے آئے۔

دوسری جانب کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او میٹھا در کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سول لائنز میں درج کی گئی۔ رپورٹ میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

قبل ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ جائے وقوعہ سے 39 رائفل گرنیڈ برآمد ہوئے، دہشتگرد ایک آٹومیٹک لانچر بھی ساتھ لائے، ملزمان سے ملنے والے 15 روسی ساختہ دستی بم بھی ناکارہ کر دیئے گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں سے 10 امریکی گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے چاروں دہشتگرد 8 منٹ میں ہلاک کر دیئے گئے، مقابلے کے دوران سب انسپکٹر پولیس، 3 سکیورٹی گارڈ شہید ہوئے جبکہ 3 پولیس اہلکار، ایک سیکیورٹی گارڈ اور دو شہری زخمی ہوئے تھے۔ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی

کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک

Leave a reply