کراچی سے ایک بار پھر بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے ایک بار پھر بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے
کراچی کے علاقے نمائش چورنگی باغ جناح گراؤنڈ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس حکام کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات نمایاں ہیں،شبہ ہے کہ رات کے کسی پہر میدان میں پھینکی گئی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال روانہ کر دی گئی ہے، جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے کے لئے کرائم سین یونٹ طلب کیا گیا ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ لاش کے قریب سے منشیات استعمال کرنے والے آلات بھی ملے ہیں ،لاش نشے کے عادی شخص کی ہے شبہ ہے کہ جھگڑے کے دوارن ساتھیوں نے قتل کیا ،مقتول کی شناخت فیصل کے نام سے ہوگئی ،لائنز ایریا کرسچن پاڑہ کا رہائشی تھا مقتول نے سرخ رنگ کی شرٹ، سیاہ پینٹ اور جوتے پہنے ہوئے تھے،
دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈی جے گروپ سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان گھروں،پیٹرول پمپ،میڈیکل اسٹور، ریسٹورنٹ سمیت دیگر مقامات پر متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان میں حنین،سہیل عرف ڈاکٹر اور سہیل عرف چھوٹو شامل ہیں، ملزمان نے چند روز قبل نیو کراچی میں کریانہ اسٹور لوٹنے جے دوران رکشہ ڈرائیور کو گولی ماری۔ ملزمان نارتھ کراچی میں میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کے دوران ایک شخص کو گولی ماری ملزمان نے نیو کراچی میں بریانی کی دکان کو لوٹا ملزمان نے اعتراف کیا کہ واردات کے دوران وہ نشے کی حالت میں تھے ملزمان نے نیو کراچی میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزم حنین نے ضلع وسطی میں 10 سے زائد گھروں کو لوٹنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے پیٹرول پمپز پر لوٹ مار کے دوران گار ڈ کو گولیاں بھی ماری ملزم حنین ساتھیوں کو واردات کے لئے اسلحہ موٹر سائیکل اور تمام سہولیات فراہم کرتا تھا۔ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات
اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار