شہر قائد، ایک روز میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیان جاری ہیں
شہر قائد میں ایک روز میں دو پولیس مقابلے ہوئے ہیں، جس میں دو ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان فرار ہو ئے ہیں،شہریوں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرنے والے دو ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ ہوا،دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مسلح ڈکیت ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ کورنگی پولیس اور ملزمان کے درمیان پولیس مقابلہ کورنگی نمبر 1 نزد قبروستان کے قریب پیش آیا,گرفتار ڈکیت ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، دو چھینے ہوئے موباٸل فون برآمد کئے گئے،گرفتار زخمی ڈکیت ملزم کی شناخت شہزاد ولد عباس کے نام سے ہوٸی جبکہ دوسرے فرار ملزم کا نام ایوب ولد نورعالم معلوم ہوا ۔گرفتار اور فراری ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے , پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔ گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔
دوسرے واقعہ میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا دوران پیٹرولنگ اسٹریٹ کریمنلز،ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہوا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کر لیا گیا، دوسرا ملزم فرار ہو گیا ملزم کی شناخت محمد یونس ولد محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے. ملزم سے اسلحہ بمعہ راؤنڈز اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں،ملزم کو کچھ دن قبل کیش اسنیچنگ کی واردات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے, کراچی: پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ نیپئر کی حدود میں پیش آیا.ملزمان واردات کی نیت سے علاقے میں گھوم رہے تھے, ملزم ڈکیتی جیسے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب بھی تھا,
زخمی ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. مقدمہ الزام نمبر 223/2019 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ نیپئر.
2. مقدمہ الزام نمبر 303/2020 بجرم دفعہ 393/394/397/34 تھانہ نیپئر.
3. مقدمہ الزام نمبر 309/2020 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ نیپئر.
4. مقدمہ الزام نمبر 199/2022 بجرم دفعہ 3/4 تھانہ بلدیہ.
علاوہ ازیں تھانہ گلستان جوہرنے موٹر سائیکل لفٹروں کے خلاف کاروائی کی ہے، اور ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے،ملزم عادی مجرم ہے ہہلے ھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزم سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ انجن نمبر 1258659 چیسس نمبر 2258879جو کے نمبر KHW-3836 معلوم ہوا برآمد موٹر ساٸیکل تھانہ شاہ فیصل سے چوری شدہ ہے گرفتار شدہ ملزم کی شناخت محمد علی عرف عامر ولد عبدالرشید کے نام سے ہوٸی۔گرفتار شدہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کیا جارہا ہے
چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے
تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح
تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں
تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے