کراچی ایئرپورٹ ‌پر ایک سال میں32 طیاروں پر لیزرلائیٹس مارنے کے واقعات، سول ایوی ایشن کا پولیس حکام کوخط

0
28

سول ایوی ایشن نےایڈیشنل آئی جی کراچی کوخط میں کہا ہے کہ ایک سال میں 32 طیاروں پرلیزرلائیٹس مارنےکےواقعات ہوئے، پولیس حکام معاملے کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے اطراف طیاروں کو لیزرلائٹ مارنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن نےایڈیشنل آئی جی کراچی کوخط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا کہ ایک سال میں 32 طیاروں پرلیزرلائیٹس مارنے کے واقعات ہوئے، لینڈنگ اورٹیک آف کےدوران لیزرلائٹس مارنے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے۔خط میں کہا کہ لیزرلائٹ سےپائلٹس کی دیکھنے کی صلاحیت متاثرہوتی ہے اور کاک پٹ عملے کا دھیان بٹ جاتاہے ، یہ عالمی سول ایوی ایشن کےقوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ایئرپورٹ مینجر کا کہنا تھا کہ پولیس حکام معاملےکےتدارک کیلئےہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں، فلائٹ سیفٹی کیلئےمتعلقہ ذمہ داران کوہدایات جاری کی ہے ، طیاروں پرلیزرلائٹ پڑنے سے کپتانوں کولینڈنگ کے وقت پریشانی ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹیں مارنے کے چارسے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں گلف ائیر کی دو پروازیں، ایک ایمریٹس ائیر اور ایک پی آئی اے کا طیارہ لیزر لائیٹس سے متاثر ہو ئے۔یاد رہے پشاور ائیر پورٹ کے اطراف اور طیاروں کو زمین سے لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ کے بعد لیزر لائیٹس کے استعمال، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی پر پابندی عائد کردی گئی تھی، پشاور میں روا ں ماہ کے دوران آٹھ طیاروں پر لیزر لائیٹس مارنے کے واقعات رپورٹ ہو ئے۔

Leave a reply