کراچی ایک بہترین ٹرانسپورٹ سے محروم ہے،شہزاد قریشی

0
30

رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال ہمیشہ کسی بھی صوبے کا بجٹ تشکیل دینے سے پہلے اپوزیشن کی رائے لی جاتی ہے بدقسمتی سے صوبہ سندھ میں ایسا نہیں ہوتا ماضی میں اگر دیکھیں تو حکومت نے کسی تجویز پر عمل نہیں کیا اپوزیشن کی تجویز لینے میں انہی کا فائدہ ہے کراچی ایک بہترین ٹرانسپورٹ سے محروم ہے کراچی کی تین کروڑ کی آبادی کیلئے سفری سہولیات نہیں ہیں وزیر اعلیٰ کی ریڈ ،بلو،اورنج لائن خواب بن گئی وزیراعظم کے شکر گزار ہیں اگست میں گرین لائن منصوبہ مکمل ہوجائیگا.کورونا وباء کے پیش نظر تعلیم سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے.سندھ میں تعلیم پر خرچ ہونے والا بجٹ نظر نہیں آتا.1لاکھ 33 ہزار اساتذہ گھروں میں تنخواہیں لے رہے ہیں سندھ میں آئی ٹی پر اخراجات خرچ کرنے کی ضرورت ہے آئی ٹی کے نظام سے سندھ میں بہتری لائی جاسکتی ہے بدقسمتی ہے کہ ایوان میں جب بھی آتے ہیں ہاتھوں سے حاضری لگاتے ہیں، نمائندوں کیلئے حاضری کا بائیو میٹرک سسٹم تک نہیں 26 ہزار اسکولوں میں پینے کا پانی نہیں ہے 19 ہزار اسکولوں میں واش روم کی سہولت نہیں ہے21 ہزار بغیر باؤنڈری کے ہیں، وزراء دن رات اپنی کارکردگی کی مالا جبتے ہیں،بچوں کے مستقبل کی فکر نہیں ہے سرکاری اسکولوں میں کوئی ان لائن سسٹم نہیں ہے.سندھ میں ہیلتھ کا نظام این جی آوز چلارہے ہیں اگر این جی آوز کو ہی ہسپتال چلانے ہیں تو ہسپتال بند کردیں.این جی آوز کو فنڈز دینے کا ہرگز مطلب نہیں ہے کہ سندھ حکومت اس کا کریڈٹ لے لیں.کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہوئے، کروڑوں روپے خرچ ہوئے کوئی حساب نہیں ہے وزیر کہتے ہیں ہم ایک ہاتھ سے دیتے ہیں دوسرے کو پتہ نہیں چلتا.خدا کیلئے اسے تو پتہ چلنے دیں جسے راشن دیا ہے جمہوریت کے دعویدار بننے والے ہماری تجاویز پر عمل کرلیا کریں.عمران خان کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے آج معیشت مستحکم ہورہی ہے ملک میں کنسٹرکشن انڈسٹری ترقی کررہی ہےسندھ حکومت کی نااہلی پر عوام کا کیا قصور ہے،ہم سندھ کے باسی ہیں سندھ حکومت ہمیں قبول نہیں کرتی.رحمن ملک اور پلوشہ خان کو باہر سے لاکر سینیٹر بنادیا ،سندھ حکومت کا دوہرا معیار کیوں ہے سندھ دھرتی کا جو بیٹا ہوگا وہ خود بیچے گا نہیں کے پی کے میں ہیلتھ کارڈ دیے جاچکے ہیں سندھ کے عوام بھی ترس رہے ہیں.وفاق سندھ کے عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے. وفاق کو حیدرآباد یونیورسٹی کی این او سی دی جائے.یونیورسٹی وفاق بنائیگا، ہر اچھا منصوبہ وفاق بنارہا ہے.میرے حلقے میں حسن ظہیر شہید روڈ سال میں تین بار بنتی ہے اپر گزری کی یہ سڑک بدحالی کا شکار ہے ڈی ایچ اے کا پانی روک دیا ہے وہاں پانی عوام کو نہیں دیا جارہا.حلقے کے کئی علاقے پانی کیلئے ترس رہے ہیں پانی کیلئے عوام ماہانہ واٹر بورڈ کو پیسے دیتے ہیں ،پانی سب کا حق ہے، وزیر بلدیات اس بارے میں سوچیں.

Leave a reply