کراچی آرٹس کونسل میں ڈانس جنکشن کا انعقاد

0
24

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے رقص میں دلچسپی لینے والے فن کاروں کے لئے” ڈانس جنکشن“ پروگرام کا انعقاد

آرٹس کونسل کراچی کا رقص کے فروغ کے لئے ”ڈانس جنکشن“ جیسے پروگرام کا انعقاد ،اُبھرتے ہوئے ڈانسرز کیلئے زبردست پلیٹ فارم ہے ،معروف کوریو گرافر و ڈانسر وہاب شاہ

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے دو روزہ ”ڈانس جنکشن“ کا اہتمام کراچی آرٹس کونسل میں کیا گیا ۔ڈانس جنکشن کا انعقاد معروف کوریو گرافر و ڈانسر وہاب شاہ کے تعاون سے کیا گیا۔ پروگرام میں کراچی کے مختلف ڈانسرز نے حصہ لیا۔اس موقع پر فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور اظہار کیا ۔ڈانس جنکشن پروگرام کی جیوری میں معروف کوریو گرافر وہاب شاہ،آرٹس کونسل کراچی ڈانس اکیڈمی کے ہیڈ مانی چاو¿ اور معروف کوریو گرافر عبدالغنی شامل تھے ۔ تینوں ججز نے نوجوانوں کو ڈانس سے متعلق مختلف باریکیاں سمجھائیں ۔اس موقع پر وہاب شاہ نے کہا کہ ہم صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا کہ ہم نئے آنے والے ڈانسرز کی صلاحتیں اجاگر کر سکے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ وہ فن کار جنہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہیں ملتا وہ یہاں سے استفادہ کرسکیں ۔آرٹس کونسل کراچی ڈانس اکیڈمی کے ہیڈ مانی چاو¿ نے کہا کہ کرونا وبا کے بعد جہاں بہت سے شعبے متاثر ہوئے وہیں ڈانسرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔صدر آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے موقع دیا کہ ہم ان فنکاروں تک پہنچ سکے ہیں جو اس فیلڈ میں کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a reply