کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 16 افراد زخمی

0
36

کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 16 افراد زخمی اطلاعات کے مطابق آج نئے سال کے آغاز پر کراچی میں سال نو کے موقع پرمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستان میں سال نو 2022 کا آغاز ہوگیا جس کی خوشی میں ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر کراچی میں مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک بچی اور سولجر بازار میں ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نئے سال کےآغاز کے حوالے سے بڑی ہی اچھی بات کی ہے ان کا کہنا ہےکہ قمری اور شمسی سال دونوں نظام ہی اللہ کے ہیں بس ہمیں‌اپنے رب کو راضٰی کرنا چاہیے

انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہی ، ان کا کہنا تھاکہ میں کئی سالوں سے یکم جنوری کی رات کو جاگتا ہوں اور اللہ سے ان تمام لوگوں کی مغفرت کیلئے آنسو بہاتا ہوں۔ جو لوگ اس رات کو گناہوں ساتھ گزار رہے ہیں، اور آئیں ہم اس رات کو گناہ کی بجائے توبہ کے ساتھ منائیں!

 

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں‌اپنے رب سے ڈر جانا چاہیے اس رات شرابیں پینے والے ، ناچ گانا کرنے والے کل اللہ سے کس منہ سے ملیں گے ،ہمٰیں‌ خیر کے کام کرنے چاہیں ، شر اور شراب جیسے امورہمیں اللہ کی رحمت سے دور کردیں‌گے اور ہمارے پاس اللہ کی رحمت کے سوا اور ہے کیا کچھ 1

Leave a reply