باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں کلفٹن ڈویژن پولیس کی نفری نے ڈیفنس میں سیاسی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا ہے،
بلوچستان کی سیاسی شخصیت کلفٹن سی ویو برگر چین پر فائرنگ میں ملوث نکلی ،پولیس نے شاہ زین مری کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ،پولیس تحقیقات کے دوران اہم ترین انکشاف سامنے آیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا بلوچستان کے اہم سیاسی گھرانے کا فرد ہے،شاہ زین بلوچستان کے علاقے کوہلو سے تعلق رکھتا ہے ، شاہ زین نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں برگر کا آرڈر کیا آرڈر میں تاخیر پر شاہ زین نے نشے کی حالت میں مینیجر پر فائرنگ کردی ، پولیس ذرائع کے مطابق جب چھاپہ مارا گیا تو ملزم شا زین گھر پر موجود نہیں ہے ، پولیس نے شاہ زین کے ایک سیکیورٹی گارڈ غلام قادر کو نے حراست میں لے لیا
بڑے باپ کی بگڑی اولادیں
سی ویو پر واقع میکڈونلڈ پر نامعلوم شخص سحری لینے پہنچا برگر نہ ملنے فائرنگ کر دی جس سے برگر چین کا مینجر عمران زخمی ہو گیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تفتیش کا آغاز ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی #Karachi pic.twitter.com/3PwzC8kFc9
— Samar Abbas (@Samarjournalist) April 9, 2023
صحافی ثمر عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کی تھیں اور ساتھ لکھا تھا کہ بڑے باپ کی بگڑی اولادیں ،سی ویو پر واقع میکڈونلڈ پر نامعلوم شخص سحری لینے پہنچا برگر نہ ملنے فائرنگ کر دی جس سے برگر چین کا مینجر عمران زخمی ہو گیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تفتیش کا آغاز ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی
شاہ زین مری کے گھر پر پولیس چھاپہ
شاہ زین نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں برگر کا آرڈر کیا.
آرڈر میں تاخیر پر شاہ زین نے نشے کی حالت میں مینیجر پر فائرنگ کردی ،
شاہ زین کے ایک سیکیورٹی گارڈ غلام قادر کو نے حراست میں لے لیا گیا. پولیس ذرائع pic.twitter.com/lw6HGKfHwY— Qazi Asif (@q_Asif) April 10, 2023
لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی
ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی