کراچی بینک ڈکیتی کےدوران 2سیکورٹی گارڈز زخمی
کراچی میں بینک ڈکیتی کی واردات میں 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی گئی۔بدھ کی صبح کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب بینک ميں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔پولیس کے مطابق شلوارقمیض میں ملبوس 4 ڈاکو بینک کےاندرداخل ہوئےاور عملے کو یرغمال بنایا۔اس دوران ڈاکوؤں نےبینک کےاندرگھستے ہی2فائر بھی کیے۔ ملزمان نےمزاحمت پر 2 سيکيورٹی گارڈزکوبٹ مارکرزخمی کردیاجن کی شناخت خیال خان اور شیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ واردات کے وقت بینک میں2سیکیورٹی گارڈزتعینات تھے۔پولیس نےبتایا کہ بینک ڈکیتی کےدوران 10 لاکھ روپے کی رقم لوٹی گئی۔ ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کےلیےچہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے اور فرار ہوتے ہوئے بھی انھوں نے ہوائی فائرنگ کی.