کراچی :این اے 249 میں ضمنی الیکشن، حکومت کا عام تعطیل:سخت سیکورٹی انتظامات

0
26

کراچی:کراچی :این اے 249 میں ضمنی الیکشن، حکومت کا عام تعطیل:سخت سیکورٹی انتظامات ،اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں عوام کی سہولت کے پیش نظر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت سندھ نے اس ضمن میں ایک نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 29 اپریل کو کراچی کے حلقہ این اے 249 کےپورے علاقے کے سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کو چھٹی ہوگی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 249 کے 92 پولنگ سٹیشنز کو حساس جبکہ 184 کو انتہائی حساس قرار دیدیا ہے۔ حلقے میں مجموعی پولنگ سٹیشن 276 ہیں جن میں سے مشترکہ پولنگ سٹیشن 139 ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں مرد پولنگ سٹیشن 76 اور خواتین پولنگ سٹیشن 61 ہیں۔پولنگ بوتھ کی تعداد 796 ہے جن میں سے مرد بوتھ کی تعداد 458 اور خواتین بوتھ 338 ہیں۔

یاد رہے کہ یہ سیٹ پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کی طرف سے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پرآج ن لیگ ، پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ ہے

Leave a reply