کراچی چیمبر کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس
) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس میں شرکاء نے سابق سینئر نائب صدر مرحوم آصف نثار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جن کا انتقال حال ہی میں کورونا وبائی مرض کی وجہ سے ہوا تھا۔ تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا، وائس چیئر مین بی ایم جی طاہر خالق، ہارون فاروقی، انجم نثار، جنرل سکریٹری اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ، سینئر نائب صدر ثاقب گڈلک، صدر ایف پی سی سی آئی ناصر حیات مگوں، کے سی سی آئی کے سابق صدور، دوستوں، خیر خواہوں اور سوگوار خاندان کے افراد کے علاوہ بی ایم جی اینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں تمام شرکاء نے مرحوم آصف نثار کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا جنہوں نے تاجر وصنعتکار برادری کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے پوری زندگی جدوجہد کی۔
نہوں نے کہا کہ مرحوم آصف نثار ایک منفرد شخصیت کے مالک تھے جس کی تعریف ہزاروں لوگ کر رہے ہیں جنہیں ان کی زندگی میں مرحوم کی شائستہ طبیعت کی وجہ سے بات چیت کا موقع ملا۔آصف نثار ہمیشہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھتے تھے اور کے سی سی آئی میں بطور سینئر نائب صدر اور ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائژن کمیٹی کے چیئرمین، منیجنگ کمیٹی ممبر کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات کے حوالے سے کسی بھی معاملے پر کبھی اختلاف رائے، بحث یا پریشان ہوتے نہیں دیکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے بہت سے دیگر ملکوں میں دوستوں اور خیر خواہوں کا ایک بہت بڑا حلقہ ہے جو سب آصف نثار کی انتقال پر بہت غمزدہ ہیں جو ہمیشہ ان کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ متعدد ملکوں سے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے تعزیتی ریفرنس میں سب سے زیادہ شرکت ان کی شان و شوکت کی گواہی ہے جسے صرف اس کی خوبیوں سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔شرکاء نے دعا کی کہ اللہ عزوجل مرحوم آصف نثار، مرحوم سراج تیلی اور دیگر کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان اور بی ایم جی اینز کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ اور دعائے مغفرت کی گئی۔