پورٹ قاسم اتھارٹی میں کراچی چیمبر کو نمائندگی دی جائے:صدرکراچی چیمبر آف کامرس ادریس میمن

0
45

کراچی :اہل کراچی کو کراچی کے مسائل سے آگاہ رکھنے کےلیے نمائندگی دینا بہتر ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہارکرتےہوئے ادریس میمن نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں کراچی چیمبر کو نمائندگی دی جائے۔یہ کراچی اور ملک دونوں کے لیے بہتر ہوگا

صدر کراچی چیمبر آف کامرس ادریس میمن نے کراچی چیمبر میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ملک کا فنانشل حب ہے، کراچی چیمبر بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پورٹس کے حوالے سے شپنگ لاینز کو بہت شکایات ہیں، وفاقی وزیر میری ٹائم فیصل سبزواری پورٹس سے متعلق مسائل حل کرائیں۔

ادریس میمن نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں کراچی چیمبر کو نمائندگی دی جائے، پورٹ قاسم میں کراچی چیمبر کا کوئی نمائندہ نہیں ہے، آئی ٹی کے بزنس کے لئے ٹاور بنایا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس عمل سے عوام الناس خصوصا کاروباری طبقے کے مسائل حل ہونگے اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا

صدر کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران ملک میں آئی ٹی بزنس نے بہت ترقی کی ہے، آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور بزنس فروغ کے لئے وزیر آئی ٹی امین الحق سے مکمل تعاون کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے فروغ اور غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لیے نمائشں کا انعقاد کرنا چاہیے۔

پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

Leave a reply