کراچی کرونا کا شدید حملہ، شرح 35 فیصد سے زائد ہوگئی

ملک بھر میں کرونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جہاں یومیہ شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کرونا کیسز کی ضلع وار شرح ، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اومیکرون ویرئنٹ پھیلنے کے بعد سے کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ حیدرآباد میں کرونا کیسز کی شرح 5.12 فیصد، گلگت میں 4.08 فیصد، مظفرآباد میں 11.90 اور میرپور میں 2.17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد میں کرونا وائرس کی شرح 6.95 فیصد رہی جب کہ راولپنڈی میں کرونا کی شرح 9.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں شرح 8.50، کوئٹہ میں 0.95 جب کہ ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کی یومیہ شرح 2.39 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کرونا کی شرح 5.43، بنوں میں یومیہ شرح 1.01 اور مردان میں 0.71 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ گوجرانوالہ، ملتان، سکردو، دیامر میں یومیہ شرح صفر رہی۔

ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ 24گھنٹے میں 9 اضلاع میں کروناکی شرح 1 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی جب کہ چاروں صوبوں کے 25 اضلاع کرونا کے حوالے سے اہم ہیں۔

Comments are closed.