کراچی کی ڈسٹرکٹ کورنگی کی 6 یوسیز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

0
56

کراچی کی ڈسٹرکٹ کورنگی میں 15 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاون لگا کر نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاون کے احکامات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر ڈی سی کورنگی نے جاری کئے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ناصر کالونی، بھٹائی کالونی، سلور ٹاون کی مختلف یو سیز میں لاک ڈاون ہوگا۔ شاہ فیصل کالونی، ڈرگ کالونی، رفاہ عام اور الفلاح کے علاقے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقے میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 146 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 696 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 3 ہزار 182، سندھ میں 2 لاکھ 83 ہزار 560، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 18 ہزار 413، بلوچستان میں 22 ہزار 369، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 310، اسلام آباد میں 75 ہزار 498 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 187 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave a reply