کراچی دھماکہ، بلاول زرداری کا اظہار افسوس، بڑا حکم دے دیا

کراچی دھماکہ، بلاول زرداری کا اظہار افسوس، بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا

بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی نوعیت اور صورتحال کے متعلق تفصیلات لیں ،پی پی پی چیئرمین کو بتایا گیا کہ پولیس دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیئے تحقیقات کر رہی ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی

بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ،پی پی پی چیئرمین نے کراچی میں ہر قیمت پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے

واقعہ کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے، لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ عمارت کے قریب نہ آئیں ، عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، میڈیا کو بھی بلڈنگ سے دور رکھا گیا ہے،دھماکے سے پہلی منزل زیادہ متاثر ہوئی ہے،

دھماکے سے بلڈنگ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، دھماکہ نجی بینک میزان میں ہوا ہے، دھماکہ عمارت کے اندر ہوا یا باہر اس پر ابھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت سے سامان باہر سڑک پر آ کرگرا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا ہے

کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

کراچی دھماکہ،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی دھماکہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کا بلڈنگ کا معائنہ،کیا کہا؟

کراچی دھماکہ، اموات اور زخمیوں میں اضافہ،عینی شاہد کا بیان بھی آ گیا

ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

کراچی دھماکہ ، سعید غنی کا جائے وقوعہ کا دورہ ،میڈیا سے بات میں کیا بتائیں تفصیلات؟

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.