کراچی: لیاری کی رہائشی عمارت میں دھماکا ہوگیا:بڑےپیمانے پرنقصان کا اندیشہ

0
39

کراچی: کراچی: لیاری کی رہائشی عمارت میں دھماکا ہوگیا:بڑےپیمانے پرنقصان کا اندیشہ ،اطلاعات کےمطابق شہر قائد کے قدیم علاقے لیاری میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔اس ددھماکے سے بہت نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

ادھر کراچی میں دھماکے کے حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا لیاری کے علاقے بہار کالونی کی رہائشی عمارت میں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلیٹ میں سلنڈر دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں قاری عطاء اللہ، اسماء ،11سالہ بچی عتیقہ اور ایک سالہ بچہ محمد شامل ہیں، تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مزید طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری جائے حادثے پر پہنچی اور جھلسے افراد کو عمارت سے نکال کر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

سلنڈر دھماکے کے باعث علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا، پولیس نے متاثرہ عمارت کو گھیرے میں لیتے ہوئے رہائشیوں کو فوری طور پر عمارت خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

شہر قائد میں آئے روز سلنڈر دھماکوں کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں، گذشتہ ماہ بھی کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں قالین بنانے کے کارخانے اور گودام میں سلنڈر دھماکا ہوا تھا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں بھی گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a reply