بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ

bhagdar

شہر قائد کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی فیکٹری میں زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے ہلاکتوں کے کیس میں فیکٹری مالک عبد الخالق سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی

دوران سماعت وکیل ملزم نے عدالت میں کہا کہ ہرسال کی طرح ملازمین کے اہل خانہ کو رقم دی جا رہی تھی اس سال رقم کی تقسیم کے دوران لوگوں نے دھاوا بولا واقعہ حادثاتی ہے میرے موکل کا اس میں کوئی قصور نہیں بھگدڑ کے وقت فیکٹری مالک موقع پر نہیں تھے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے پولیس اورسول انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا ملزمان کی لاپرواہی سے واقعہ رونما ہوا ،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے ابتدائی مرحلے پر ضمانت نہیں دی جا سکتی چالان کے بعد ملزمان کے کردارپر ضمانت کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے ،عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

واضح رہے کہ زکوۃ کی مد میں رقم تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 خواتین و 3 بچے ہلاک جبکہ 9 خواتین زخمی ہو گئے تھے , صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،بھگدڑ مچنے سے بچوں اور عورتوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو راشن کی تقسیم سے متعلق نہ ہی کوئی اطلاع دی اور نہ ہی اجازت لی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکی کا کام کرنا چاہتا ہے انہوں نے مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نیکی کا کام کرتے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب سکیورٹی فراہم کی جا سکے

 انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

 چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

 انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

 ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

Comments are closed.