کراچی فیکٹری میں بھگدڑ سے اموات،فیکٹری مالک سمیت سات افراد گرفتار

کراچی سائٹ ایریا میں زکوۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ ،پولیس نے فیکٹری مالک سمیت انتظامیہ کے 8 افراد کو گرفتار کر لیا

سائیٹ ایریا سیمنس چورنگی کے قریب FK ڈائنگ نامی کمپنی میں زکوۃ کی مد میں رقم تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 خواتین و 3 بچے ہلاک جبکہ 9 خواتین زخمی ہو گئیں۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سائیٹ جہان خان نیازی اور انچارج ڈی آئی بی کیماڑی سید راشد حسین شاہ نے اسٹاف کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ ہلاک و زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔رقم تقسیم کرنے کے حوالے سے کمپنی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ پولیس کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں فیکٹری مالک 1-عبدالخالق ولد محمدخلیل، 2- علی محمد یونس ولد محمد علی 3- خورشید احمد ولد احمدحسین ، 4- ساجد علی ولد محمد یاسین، 5- غفران علی ولد کرامت حسین، 6- اظہر محمود ولد مقصوداحمد، 7- علی احمد ولد ولی محمد 8- حسین زادہ ولد خواج فقیر شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائٹ فیکٹری کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،بھگدڑ مچنے سے بچوں اور عورتوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو راشن کی تقسیم سے متعلق نہ ہی کوئی اطلاع دی اور نہ ہی اجازت لی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکی کا کام کرنا چاہتا ہے انہوں نے مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نیکی کا کام کرتے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب سکیورٹی فراہم کی جا سکے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راشن کی تقسیم میں بھگدڈ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کامران ٹیسوری نے افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

 چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

 انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

 ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

Comments are closed.