کراچی کی پہلی الیکٹرک سے چلنے والی بس

Electric Bus

کراچی کی پہلی الیکٹرک سے چلنے والی بس

کراچی میں پیپلز بس سروس پروگرام کے نام سے پاکستان کے شہر کراچی سے پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا جبکہ گزشتہ دنوں حکومتِ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ سے سی ویو تک الیکٹرک بس سروس کے پہلے روٹ کا افتتاح کیا تھا ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعید غنی کے ہمراہ گزشتہ 13 جنوری کو بس سروس کا افتتاح کیا تھا علاوہ ازیں انہوں نے سروس میں سہولیات کا جائزہ لیا اور بس میں سفر بھی کیا تھا.

جبکہ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس ہے جو آج کراچی میں شروع کی جا رہی ہے، یہ ماحول دوست بسیں ہیں جو بجلی سے چلیں گی. ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ویو، کلفٹن سے ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کے لیے کوئی بس سروس نہیں تھی اور انہیں پرائیویٹ گاڑیاں یا کیب استعمال کرنا پڑتی تھیں جن کا کرایہ تقریباً 1500 روپے ہوتا تھا لیکن الیکڑک بس سروس سے مسافر اب صرف 50 روپے میں ایئرپورٹ تک جاسکتے ہیں.

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ایک ہی چارج سے 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھنے والی یورپی معیار کی یہ بسیں کسی قسم کی آلودگی کا باعث نہیں بنیں گی۔ جبکہ بس سروس ٹینک چوک جناح ایونیو سے ایئرپورٹ، شارع فیصل، ایف ٹی سی، کورنگی روڈ، خیابان اتحاد سے سی ویو کے کلاک ٹاور تک جائے گی۔


واضح رہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ کئی سالوں سے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اور بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہیں اور اب ایسی ہی بسیں کراچی کی سڑکوں پر بھی آپ کو دوڑتی نظر آئیں گی۔ اور ایسا پاکستان میں پہلی بار ہوا کہ سندھ حکومت نے بجلی سے چلنے والی یہ بسیں باہر سے منگوائیں ہیں جن میں 50 میں سے 10 بسیں کراچی پہنچ گئی اور انہیں چلایا بھی گیا تھا۔ علاوہ ازیں یہ بسیں مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ ہیں اور ان میں 33 افراد کے بیٹھنے جبکہ 40 مزید افراد کی جو کھڑے ہوسکتے کی گنجائش موجود ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے. امریکہ
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

Comments are closed.