کراچی میں دستی بم حملہ ہوگیا:پولیس نے تفتیش شروع کردی

0
71

کراچی :کراچی میں دستی بم حملہ ہوگیا:پولیس نے تفتیش شروع کردی ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے قدیم علاقے لیاری میں دستہ بم حملہ ہوا ہے جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے متاثرہ مقام کو ‏گھیرے میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی سی سرفراز نواز کے مطابق لیاری چاکیواڑہ آدم چائے روڈ پر قائم خالی پلاٹ پر دستی بم حملہ ہوا تاہم ‏دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی سی کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ زمین کے تنازع پر ہوا ہے 2 پارٹیوں میں پلاٹ پر کافی عرصے سے ‏تنازع چل رہا ہے۔ ‏

اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، بی ڈی ایس اور ریسکیو کا عملہ متاثرہ مقام پرپہنچ گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ‏کہنا ہے کہ پاکستانی ساختہ دستی بم سے ایک فٹ گہرا اور 3فٹ چوڑا گڑھا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ لیاری میں گینگ وار کے خاتمے کے بعد حالات میں قدرے بہتر ہیں اور جگہ جگہ رینجرز کی ‏چوکیوں کے ساتھ ساتھ پولیس نفری کی موجودگی میں عوام بےخوفی سے معمولات زندگی چلا رہے ہیں۔

 

 

 

Leave a reply