‏کراچی گلشن اقبال میں کے الیکڑک کے دو ملازم کو عوام نے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پکڑ کر کمبے سے باندھ دیا

0
28

‏کراچی گلشن اقبال میں کے الیکڑک کے دو ملازم کو عوام نے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پکڑ کر کمبے سے باندھ دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ‏کراچی گلشن اقبال میں کے الیکڑک کے دو ملازم کو عوام نے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پکڑ کر کمبے سے باندھ دیا . ان ملازمین کو باندھ کر ان کی ویڈیو بنائی گئی پھر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.
https://twitter.com/_High_Octane/status/1277190188662272000?s=20
واضح رہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ جس کے باعث دن بھر گرمی کے ستائے شہریوں کو رات کے وقت بھی سکون نصیب نہیں ہورہا، جبکہ ساتھ ہی اضافی بِلوں نے شہریوں کو دہرے عذاب کا شکار بنادیا۔ کراچی الیکٹرک کے مظالم جاری ہیں۔ غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا عذاب بنادیا۔ شدید گرمی اور بجلی کی طویل بندش سے کراچی کے شہری دہائیاں دینے پر مجبور ہوگئے

Leave a reply