fbpx

کراچی جس کے ساتھ کھڑا ہو جائے وہ کبھی نہیں ہارتا

کراچی کا کوئی بھی حلقہ اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کراچی میں اپنے امیدوار میدان میں لانا ضروری سمجھتی ہے۔اس بار حلقہ 249کا ٹرن اوور بہت کم تھا مگر اس کے باوجود بھی عوام نے اپنی رائے سے یہ واضح کر دیا کہ اگر کوئی ان کی امیدوں پر پورا نہیں اترے گااور ان کے ساتھ کیے وعدے بھی وفا نہیں کرے گا تو کراچی کے عوام بھی انہیں لفٹ نہیں کروائیں گے اور انہیں چھوڑنے میں ذرا برابر بھی تاخیر نہیں کریں گے۔
لہٰذا حالیہ ضمنی الیکشن میں حلقہ 249کے عوام نے یہی سب کیااور پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیے جبکہ یہ سیٹ بھی پی ٹی آئی کے دبنگ ایم این اے فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی تھی مگر اپنی ہی چھوڑی ہوئی سیٹ سنبھالنے میں پی ٹی آئی بری طرح ناکام رہی ہے۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”عمران خان کی اور PTI کی بدقسمتی کہ کراچی کی 14 سیٹیں ملی یا دلوائی گئی عمران خان وزیراعظم بھی کراچی کی بنیاد پہ بنیں لیکن افسوس انھوں نے کراچی سے وفا نہیں کیا؟ کراچی والے بھی سود کے ساتھ واپس کرتے ہیں جو انھوں نے 249 حلقے میں PTI کے ساتھ کیا“ مفتاح اسماعیل کو کراچی والوں سے محبت کرنے اور ان کا ساتھ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا”کراچی کے عوام نے ایک بار پھر PMLN کو ووٹ دیا شہباز شریف کو بھی دیا تھا اور مفتاح اسماعیل کو بھی دیا بدقسمتی ووٹوں کی بنیاد پہ نہیں لیکن سسٹم سے ہار گئے؟PMLN کو اب کراچی کو OWN کرنا چاہیے،کراچی جس کے ساتھ کھڑا ہوجائے اس کو کوئی جھکا نہیں سکتا“جبکہ مریم نواز کے بیانیہ کی تائید کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش نے موقف اپنایا کہ ”شہباز شریف ایک اچھے سیاست دان سے زیادہ اچھے Administrator ہیں انکی Defensive سیاست کا اپنا انداز ہے مگر موجودہ حالات میں مریم نواز کی Aggressive سیاست نے PMLN کو ایک بار پھر ملک کی سب سے مقبول پارٹی بنادیا انکا پس پردہ جانا ن لیگ کو نقصان دہ ہوگا“کئی لوگوں کا یہ بھی موقف ہے کہ مریم نواز کے بیانیہ کی وجہ سے ہی ن لیگ کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں تو اس پر بھی مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ ن میں سے ش نکلتی ہے یا پھر سیاسی میدان سے پی ٹی آئی نکل جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.