شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے بعد خیبرپختو نخواہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ،زیر تعمیرمکان سے چار دستی بم، چار کلو بارود، پریما کارڈ اور بال بیرنگ برآمد کرلئے گئے۔
خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا، زیر تعمیر مکان پر چھاپے کے دوران دو خود کش جیکٹس سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا تاہم نامعلوم دہشت گرد کارروائی سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تلاشی کے دوران زیر تعمیرمکان سے چار دستی بم، چار کلو بارود، پریما کارڈ اور بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے ہیں، دہشت گردوں نے شہر میں تباہی کے بڑے منصوبے کے لئے بارودی مواد تیار کیا تھا،سی ٹی ڈی کے مطابق منصوبہ ساز دہشت گردوں کا سراغ بھی لگالیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں
کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم