کراچی کے علاقے کورنگی میں کرنٹ‌ لگنے سے لڑکا جاں ‌بحق

0
19

کراچی کے علاقے کورنگی میں کرنٹ‌ لگنے سے لڑکا جاں ‌بحق

باغی ٹی وی کراچی کے علاقے کورنگی میں کے الیکٹرک کی غفلت کے سبب کرنٹ لگنے سے چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حادثہ بجلی کی چوری کیلئے لگائے تار کے باعث پیش آیا۔

کراچی میں بجلی چوری کیلئے لگائے کنڈے سے جان چلی گئی، کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب دکان میں غیرقانونی طور پر بجلی کا تار لگایا گیا تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دکاندار نے غیرقانونی طریقے سے بجلی حاصل کررکھی تھی۔

جاں بحق ہونے والے کاشف کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اسے سنوکر کھیلتے ہوئے دو مرتبہ کرنٹ لگا، دکاندار کو بتایا لیکن اس نے بات سنی ان سنی کر دی۔ جاں بحق کاشف سبزی فروش اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا، حادثے کے بعد لواحقین غم سے نڈھال ہیں.
خیال رہے کہ کراچی میں 8 سے 10 گھنٹے کی بدترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جب کہ بجلی کی بندش سے پانی کا بحران بھی جنم لے چکا ہے ۔

اس بحران کے بعد سندھ میں پی ٹی آئی سمیت دیگرتمام سیاسی جماعتوں نے کے الیکٹرک کو وفاق کے کنٹرول میں‌لانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اوراب یہ مطالبہ شدت اختیارکرگیا ہے

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کے باعث سی این جی اسٹیشن 2 روز کے لیے بند کردیے گئے۔

Leave a reply