کراچی کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی،فائربریگیڈ نوگھنٹے تک آگ بھیجتے رہے

0
29

کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، شہر بھر کے فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں کی ایمبولینس رضاکار مدد کو پہنچے جبکہ رینجرزکے جوانوں نے ریسکیوٹیموں کیساتھ آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

فائربریگیڈحکام نے کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا اور بتایا آگ 9بجکر19منٹ پرلگی ، فیکٹری میں کیڑے مارادویات تیارکی جاتی تھیں۔

فائربریگیڈ نے شہربھرکے فائرٹینڈرزکی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا اور رات نو بجے لگنے والی آگ پرفائربریگیڈ نے نوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آتشزدگی کی وجوہات کا فوری طورپرتعین نہیں کیا جاسکا۔

حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں نقصان کا اندازہ لگانے کےلیے فائربریگیڈ اورپولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Leave a reply