بارشوں کی وجہ سے کراچی کی حالت دیکھ کر شوبز شخصیات پریشان

0
33

کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا جبکہ صوبے سمیت شہر قائد کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوئی جس پر فنکاروں نے بھی کراچی کے ان حالات پر برہمی کا اظہار کیا-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوئے جبکہ شہر کے چھوٹے نالے ابل پڑے جبکہ ندیوں میں طغیانی کے باعث کا بارش کا پانی علاقوں میں داخل ہونے شہری چھتوں پر پناہ لینے یا نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

کراچی میں شادمان، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ڈیفنس، عائشہ منزل، ناظم آباد، گلشن اقبال، لیاری سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں دریا کے مناظر پیش کرنے لگیں شاہراہ فیصل پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے لوگ شدید اذیت کا شکار ہوئے۔

کئی علاقوں میں نالے اور گٹر ابل پڑے جبکہ ناگن، پی ای ایس ایچ، نرسری اور ملحقہ علاقوں میں نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کا قیمتی سامان خراب ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔

شہر میں صدر اور ٹاور کے اطراف میں دفاتر اور دکانوں میں بھی پانی بھر گیا جبکہ سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور ملحق علاقوں میں 3 سے 4 فٹ پانی کھڑا ہے، اسی طرح شدید بارش کے نتیجے میں ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے بند ہوگیا۔

اس کے علاوہ کراچی کے بڑے ہسپتالوں آغا خان اور ضیاالدین (ناظم آباد) میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے شہر بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں گزشتہ روز رین ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

جہاں عوام حکومت سندھ سے نالاں دکھائی دیتے ہیں وہیں شوبز شخصیات نے بھی بارش کے نتیجے میں کراچی ڈوبنے پر پریشان ہیں-

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر زیادہ بارشوں کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ ہم پر رحم کر-


اداکارہ ارمینہ خان نے کراچی کی ویڈیوز میں حلات دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی سے موصول ہونے والی تصویریں اور ویڈیوز دیکھ کر دل ڈوب رہا ہے، کراچی کی صورتحال پریشان کُن ہے متعدد شہری اپنے گھروں اور سامان سے محروم ہوگئے ہیں، میں متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہوں-
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1298892483116642304?s=20
انہوں نے کراچی ولاوں کے محفوظ رہنے کی دعا بھی کی-


اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ اگر کراچی میں یہی صورتحال رہی تو شہر کو فوج کے نہیں بلکہ نیوی کے حوالے کرنا پڑے گا۔


منیب بٹ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ 1. ہمارے پاس شہر کا mandate ضرور ہے مگر اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر کے انتظامات صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

2. این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا جو حصہ مقرر ہے ہمیں وہ نہیں دیا جارہا اس لئے شہر میں کام کرنے سے قاصر ہیں۔

3. میرے پاس شہر کے گٹر کا ڈھکن بدلنے کا بھی اختیار نہیں۔


اداکار فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی میں مسلسل بارش ہورہی ہے حب ڈیم اوور فلو ہو چکا ہے اپنا خصوصی خیال رکیھں براہ مہربانی اس بارش کو مذاق نہ سمجھیں کراچی اس سے نمٹنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر کے اندر ہی رہیں ، محفوظ رہیں ، اپنے آس پاس کے تمام لوگوں کا خیال رکھیں انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

ٹوئٹر پر اُشنا شاہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں بچپن سے ہی بارش کی آواز سننا پسند تھا اور بارش کی آواز سے جاگنا ایک خوشی دیتا تھا کراچی مں مون سون گزارنے کے بعد اُن کے خیالات میں یکسر تبدیلی آگئی ہے بارش کے دوران کراچی جیسے بڑے شہر کے حالات دیکھ کر دل ڈوب جاتا ہے۔


اداکارہ نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں کراچی والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کرے سب کے جان و مال محفوظ رہیں آمین-

اس سے قبل سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم اور اداکار و میزبا ن فخر عالم ، آر جے اور اداکار علی سفینہ ،اداکار یاسر حسین اور اداکار ڈاکٹر فید مرزا نے بھی کراچی کی حالت پر برہمی کا اظہار کیا تھا-

کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

کراچی تو ڈوبا ، شہر قائد میں کے الیکٹرک نے بھی اندھیر مچا دیا

کراچی کے جن علاقوں‌ میں‌ سب سے ز یادہ بارش ہوئی

پانی کی نذر ہوتا کراچی دیکھ کر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے 2 ہفتوں کی خاموشی توڑ دی

بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی

کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار…

کراچی پہلے ہی سیلاب زدہ ، بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان

وزیر اعلیٰ‌سندھ بھی کراچی کی سٹرکوں‌ پر

Leave a reply