کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

چیئرمین سی پیک اتھارٹی خالد منصور نے کہا ہے کہ دورہ چین پرسی پیک کے حوالے سے بھی بات ہوئی ، وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں مختلف امور پرگفتگو کی

خالد منصورکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایم ایل ون پراجیکٹ سے متعلق گفتگوبھی کی،وزیراعظم اور چینی صدر کی ملاقات مثبت رہی سرمایہ کاری سے متعلق سازگار ماحول پید اکرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم نے 20سے زائد اجلاسوں کی صدارت کی ،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے ،وزیراعظم نے چینی قیادت سے آئی ٹی اور ریسر چ کے شعبوں میں تعاو ن پر بات کی چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم مران خان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،سی پیک ون ونڈو آپریشن کے پیچھے میں کھڑا ہوں،ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے تو وزیر اعظم آفس بھی موجود ہے، وزیراعظم نے زراعت سے متعلق بھی تعاون پرگفتگو کی ،چینی سرمایہ کاروں کو سی پیک اٹھارٹی میں بلایا،سی پیک کے تحت منصوبوں کے لیے ای سی سی نے 100 بلین منظور کیے ،50 بلین دےدیاگیا باقی 50 بلین اسی ماہ دیا جا ئےگا،

خالد منصور کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور چینی صدر کی ملاقات مثبت رہی ،کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ منصوبے کیلئے کے پی ٹی چینی کمپنی کیساتھ ملکر کام کریگی،چین کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ منصوبے پر ساڑھے 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے،کراچی کی مچھر کالونی جدید ترین رہائشی منصوبے میں تبدیل ہوگی، چینی کمپنیاں پاکستان میں موبائل فونز کے سپئرپارٹس بھی تیار کریں گی،چائنا الیکٹرک کمپنی مزید پاور پلانٹ میں 2 سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے،چینی کمپنی نے وزیراعظم کے 50لاکھ گھروں کے منصوبہ میں کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کی،چینی کمپنی پہلے5 ہزار گھر وزیراعظم کے منصوبے کے مطابق شروع کرے گی،

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورہ کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ دورہ چین کی کامیابی کا مظہر ہے،وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران بہت نشستیں ہوئیں، چینی صدر سے ملاقات انتہائی جامع نوعیت کی تھی، وزیراعظم اور وفد کی تھنک ٹینکس کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں،افغانستان سے متعلق چین کے ساتھ مشاورت رہی ہے، مارچ کے آخر میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا اجلاس بیجنگ میں بلایا جائے گا، اجلاس میں افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ بھی مدعو کیے جائیں گے اسپائیلرز ، سی پیک کو آگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتے امن دشمن قوتوں نے سی پیک پر کام کرنے والے انجینئرز کو نشانہ بنایا تھا،یہ اسپائیلرز اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، بی جے پی سرکار کی منفی پالیسیاں ہندوستان کے اپنے مفاد میں بھی نہیں ہیں،ہندوستان میں ایک بہت بڑا طبقہ بی جے پی کی سوچ کے برعکس سوچ رہا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ بی جے پی سرکار نے ہمیں بند گلی میں دھکیل دیا ہے،روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے،

اور مولانا فضل الرحمان نے سی پیک روٹ کا افتتاح کر دیا

بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

Comments are closed.