کراچی:کےایم سی کے50 کروڑ روپے کےٹھیکوں میں بندربانٹ

0
26

کراچی:کے ایم سی کے 50 کروڑ روپے کے ٹھیکوں میں بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے۔شہر میں بارش کے بعد ایمرجنسی کے نام پر 50 کروڑ روپے لاگت کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر منظور نظر ٹھیکیداروں کو دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق تمام ٹھیکے شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث ٹوٹی سڑکوں کے حوالے سے دیے گئے ہیں۔50 کروڑ روپے لاگت کے ٹھیکے ایڈوانس کاموں کی مد میں خاص ٹھیکے داروں کو دیے گئے ہیں۔اطہر کاظمی، سعید اور تنویر احمد نامی ٹھیکیداروں کو کے ایم سی محکمہ انجینیئرنگ کی جانب سے یہ ٹھیکے دئے گئے، ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں سپپرا کے رولز 15 اور 16 کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

محکمہ انجینیئرنگ کے ایم سی کے ڈی جی اظہر شاہ اور چیف انجنیئر رزاق جونیجو کی ملی بھگت سے ٹھیکے منظور نظر ٹھیکے داروں کو دئے گئے۔محکمہ انجینیئرنگ کے ایم سی کے نئے تعینات ڈی جی اظہر شاہ 18 گریڈ کے افسر ہیں۔

20 گریڈ کی محکمہ انجینیئرنگ کے ایم سی کی پوسٹ پر اظہر شاہ کی تعیناتی کو وزیراعلیٰ سندھ کے آشیرباد سے جوڑا جا رہا ہے، اظہر شاہ کو وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا قریبی رشتے دار بتایا جاتا ہے۔50 کروڑ روپے لاگت کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے بعد 1 ارب روپے کے آنے والے ٹھیکوں کی بھی منظور نظر ٹھیکیداروں کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.