کراچی میں پانی کا مسئلہ جلد حل کیا جائے، عارف علوی

0
28

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پانی کی قلت کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے، کراچی کو پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نےکراچی میں پانی کی صورتحال پراجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے، اجلاس میں کراچی میں پانی کی قلت کے حل کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کراچی کو روزانہ 1100 سے 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، کراچی کیلئے پانی کے منصوبے فاسٹ ٹریک بنیادوں پرمکمل کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اورمربوط کوششوں سے مسائل کا جلد حل ممکن ہے.
اجلاس کو پانی کے حوالے سے جاری منصوبوں پر ہونے والے پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی ہے، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی وپٹرولیم حماد اظہر، ممبرسندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، سی ای او حبکو، کامران کمال نے شرکت کی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل اورممبر سندھ اسمبلی سمر خان نے آن لائن شرکت کی ہے.

Leave a reply