کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان

0
25

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہرقائد میں بارش کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے شام یارات تک جاری رہ سکتا ہے جب کہ شہر کے مضافات میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

بلوچستان میں طوفانی بارش سے تباہی،اموات میں اضافہ،670 مکانات کو پہنچا نقصان

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے اور بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی شدید بارش کے باعث سیکٹر ایچ 13 پانی میں ڈوب گیا تقریباً 4 گھنٹے جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 کے علاقے میں عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہو گیا۔

تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث امدادی ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا ہے-

سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

جبکہ راوالپنڈی کے بھی بعض مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں-

صوابی میں بارشوں کے باعث نالوں میں طغیانی آگئی اور ٹھنڈ کوئی روڈ ڈوب گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق صوابی میں متعدد افراد اور گاڑیاں پھنس گئی،ریسکیو ٹیم امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں،مختلف ندی نالوں میں بہنے والی 6 سے زائد گاڑیوں نکال لیا گیا 18سے زیادہ افراد کو بھی ریسکیو کرلیا گیا ہے-

صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئے :ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں خاتون اور دو بچے شامل ہیں-

آزاد کشمیر کے علاقوں میرپور ،بھمبر ،باغ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش جا ری ہے ملکہ کوہساراور گردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ منڈی بہاؤالدین میں موسلا دھار بارش،سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا-

عید پربارشوں کی پیشگوئی ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Leave a reply